کوسٹ گارڈز کا ٹرک پر چھاپہ 600 کلو منشیات برآمد

منشیات اضافی ٹنکی نصب کرکے اسمگل کی جارہی تھی،40 ایم ایم کے 8 رائونڈ بھی ملے۔

منشیات اضافی ٹنکی نصب کرکے اسمگل کی جارہی تھی،40 ایم ایم کے 8 رائونڈ بھی ملے. فوٹو: ماحا حیدر۔

پاکستان کوسٹ گارڈ نے 600 کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔


منشیات ڈیزل کی اضافی ٹنکی نصب کرکے لے جائی جارہی تھی ، کارروائی کے دوران ٹرک سے 40 ایم ایم کے 8 رائونڈ بھی برآمد ہوئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے آر سی ڈی ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، ترجمان کوسٹ گارڈ میجر ظفر نے ایکسپریس کو بتایا کہ آر سی ڈی ہائی وے پر ناکہ خیری کے قریب کوسٹ گارڈ نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک ٹرک کو روکا تو ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم کچھ دور تعاقب کے بعد اسے پکڑلیا گیا۔

ٹرک کی تلاشی لینے پر اس میں سے سیب سے لدے کارٹن برآمد ہوئے جبکہ ٹرک کے خفیہ خانوں کی بھی تلاشی لی گئی تو مجموعی طور پر 597 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی ، انھوں نے بتایا کہ ٹرک میں ڈیزل کی اضافی ٹنکی نصب کی گئی تھی جس میں منشیات چھپائی گئی ، برآمد کی جانے والی حشیش کی عالمی منڈی میں قیمت تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ہے ، تلاشی کے دوران ٹرک سے 40 ایم ایم کے 8 رائونڈ بھی برآمد کیے گئے ۔
Load Next Story