ہمیں حضرت عمرؓ کا انصاف اور صدیق اکبرؓ کی صداقت اپنانا ہوگی، فضل الرحمان
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں حضرت عمرؓ کا انصاف اور صدیق اکبرؓ کی صداقت اپنانا ہوگی، آئندہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد فرخ کھوکھر کے حوالے ہوگیا ہے، مولانا مفتی محمود نے جو علم اٹھایا تھا وہ اسے بلند رکھیں گے، فرخ کھوکھر کی شمولیت خطے کے لئے تبدیلی ہے۔
یہ بات انہوں نے فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں، فرخ کھوکھر پاکستان میں شریعت کے نفاذ کے لیے کام کرے گا، اسلامی نظام کا معاملہ ہو، آئین کو اسلامی بنانے کا معاملہ ہو یا اسمبلی میں ختم نبوت کا مسئلہ ہو، جے یو آئی ہمیشہ فرنٹ پر ہوتی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ دنیا میں آج توہین ناموس رسالت پر حملے ہورہے ہیں، پاکستان میں ایک لابی ایسا ماحول بنا رہی ہے، ہائی کورٹ متنازع فیصلہ واپس لے وگرنہ سپریم کورٹ کی طرف فیصلہ لینا پڑے گا اگر ختم نبوت کا احترام نہیں وہاں جرات مندانہ جواب دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، عوام کے حقوق ملنے چاہئیں وگرنہ ہم چھین لیں گے، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، قوم مفلوج بن گئی ہے، جب تک انقلاب تبدیلی نہیں لائیں گے حقوق نہیں ملیں گے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں حضرت عمرؓ کا انصاف اور صدیق اکبرؓ کی صداقت اپنانا ہوگی، آئندہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد فرخ کھوکھر کے حوالے ہوگیا ہے، مولانا مفتی محمود نے جو علم اٹھایا تھا وہ اسے بلند رکھیں گے، فرخ کھوکھر کی شمولیت خطے کے لئے تبدیلی ہے۔
جے یو آئی والے دم درود جبکہ ہم بم بارود والے ہیں، مولانا حکم دیں اسلام آباد بند کردیں گے، فرخ کھوکھر
فرخ کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ان کے ساتھ مل کر اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے کام کروں گا، مجھے تمام سیاسی جماعتوں سے شمولیت کی افر تھی سب کا شکریہ جمعیت علمائے اسلام پسند آئی شامل ہوگیا۔
فرخ کھوکھر نے کہا کہ مجھے کسی قسم کی دولت نہیں خرید سکتی ہمارے پاس آصف زرداری اور نواز شریف بھی آچکے ہیں جے یو آئی ملک گیر جماعت ہے اسے پاکستان بھر اٹھائیں گے مرتے دم تک جے یو آئی میں رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب جہاں آپ کا بال گرے گا وہاں میری جان گرے گی، آپ کے خلاف کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مجھے فری ہینڈ دیں ملک بھر سے الیکشن لڑیں گے، جے یو آئی والے دم درود جبکہ ہم بم بارود والے ہیں، قائد مولانا فضل الرحمان حکم دیں پورا اسلام آباد بند کر دیں گے۔