مظفر گڑھ؛ کچہ ڈکیت گینگ نے چھینے گئے 100 جانوروں سمیت خود کو سرنڈر کردیا
پنجاب پولیس کو مظفرگڑھ کے کچے میں بڑی کامیابی مل گئی، کچہ ڈکیت گینگ نے چھینے گئے 100 جانوروں سمیت خود کو سرنڈر کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں میں قلندر بوسن، اللہ نواز بوسن، شہزاد بوس، فیض رسول بوسن اور ساجد بوسن شامل ہیں، مظفرگڑھ پولیس کے ساتھ ایک ہفتہ شدید مقابلے، مزاحمت میں ناکامی کے بعد کچہ گینگ نے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کیا۔