تحریک حرمت رسولؐ میں تشدد عالمی منصوبے کا حصّہ ہےثروت اعجاز

پر امن ریلیوں کا تذکرہ نہ کرنا پاکیزہ تحریک کو متنازع بنانے کی کوشش ہے،اجلاس سے خطاب۔

پر امن ریلیوں کا تذکرہ نہ کرنا پاکیزہ تحریک کو متنازع بنانے کی کوشش ہے،اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: محمد نعمان/فائل

ISLAMABAD:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حرمت رسولؐ ہمارا ایمان اور تحفظ ناموس مصطفیؐ کیلیے شہادت ہماری آرزو ہے۔


وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے گستاخ رسول کے قتل کیلیے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کرکے اپنے ایمانی جذبے کا اظہار کیا ہے جو حکومت کیلیے قابل تقلید ہونا چاہیے تحریک حرمت رسولؐ میں تشدد سوچے سمجھے عالمی منصوبے کا حصّہ ہے ، وہ مرکز اہلسنت پر 29ستمبر کو ناموس رسالتؐ ریلی کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے،محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والے واقعات سے حکومت اور انتظامیہ بھی اپنے آپ کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی۔

ہم نے پر امن ریلی کے ذریعے امریکی قونصلیٹ میں احتجاجی یاداشت پروقار طریقے سے پیش کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم تعلیمات مصطفیؐ پر یقین ہی نہیں رکھتے بلکہ اس پر عمل بھی کرتے ہیں،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرے۔
Load Next Story