سوات میں 24 لاکھ کی ڈکیتی میں اے ایس آئی ملوث نکلا، گینگ سمیت گرفتار

ڈکیتی کی واردات اپریل 2025 میں ہوئی تھی، اے ایس آئی گینگ کے ساتھ ملکر کام کررہا تھا

فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات کے علاقے کانجو میں پولیس افسر 24 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث نکلا جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کانجو ٹاؤن کے پیٹرول پمپ پر ہونے والی 24 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تفتیش میں پولیس افسر ملوث تھا جس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او سوات نے بتایا کہ ڈکیتی میں ملوث اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا جس نے گینگ کے ساتھ مل کر واردات کی تھی۔

گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ 14 اپریل 2025 کو سوات میں پیٹرول پمپ پر لاکھوں روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی۔

Load Next Story