جمعیت کے تحت این ای ڈی میں سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد
ٹیسٹ علم دوستی کی علامت ہے جس سے ہمیں داخلہ ٹیسٹ میں بھرپور مدد ملی ہے،طلبا۔
ٹیسٹ علم دوستی کی علامت ہے جس سے ہمیں داخلہ ٹیسٹ میں بھرپور مدد ملی ہے،طلبا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
جامعہ این ای ڈی میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کیلیے اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت مقامی لان میں سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں تقریباً2ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی، ٹیسٹ 2بجے دن شروع ہوا جو دو گھنٹے پر محیط تھا، اس موقع پر ٹیسٹ میں شریک طلبہ و طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد جمعیت کا طرہ امتیاز رہا ہے، یہ ٹیسٹ علم دوستی کی علامت ہے جس سے ہمیں داخلہ ٹیسٹ میں بھرپور مدد ملی ہے، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی وقاص اعظمی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پروفیشنل زون ڈاکٹر یاسر مسعود اور ناظم جامعہ این ای ڈی عزیز جمال سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
محمد حسین محنتی نے سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس علم کے فروغ کیلیے جو بھی طریقے موجود ہیں انھیں بروئے کار لانا چاہیے، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی وقاص اعظمی نے کہا کہ سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا مقصد طلبا کو جامعہ این ای ڈی کے ٹیسٹ پیٹرن سے روشناس کروانا ہے تا کہ طلبا کو یونیورسٹی ٹیسٹ میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔