جاپانی امداد سے عوامی بہبود کے4منصوبوں پر کام جاری

تھیلیسیمیا فائونڈیشن، ووکیشنل ٹریننگ سینٹراور پانی صاف کرنے کے پلانٹس شامل۔

لیاقت آباد،فراہمی آب کی لائن پھٹ جانے کے باعث ڈاکخانہ چوک پر پانی جمع ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

جاپان حکومت کے تحت کراچی میں عوامی فلاح و بہبود کے4منصوبے جاری ہیں۔


جن میں تھیلیسیمیا فائونڈیشن، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، بلڈ بینک اور پانی صاف کرنے کے پلانٹس کی تعمیر شامل ہے، منصوبوں پر 4 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد لاگت آئی گئی، تفصیلات کے مطابق جاپان حکومت کے ''معاوناتی پروگرام برائے انسانی تحفظ (GGP) '' کے تحت4منصوبوں میں امداد فراہم کی جارہی ہے، جاپانی قونصلیٹ کے حکام نے بتایا کہ جاپانی حکومت اس پروگرام کے تحت ایسے انتظامی ڈھانچوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے جن میں نجی ادارے یا مقامی سرکاری ادارے شامل ہوں، اس سلسلے میں سائٹ میں قائم مقامی این جی او کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کیلیے ایک لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی گئی۔

جس کے تحت دو منزلہ عمارت کی تعمیر جاری ہے جس میں7مختلف شعبوں میں طلبا کو تربیت دی جائیگی، افضال میموریل تھیلیسیمیا فائونڈیشن کو ایک لاکھ11ہزار امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے آلات فراہم کیے گئے جن کا مقصد جان لیوا بیماریوں سے تحفظ یقینی بنانا ہے، خدمت خلق فائونڈیشن کے بلڈ بینک کو ایک لاکھ5ہزار امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے آلات دیے گئے جن میں آٹو میٹک بلڈ سیل پروسیسر، انکوبیٹر اور دیگر آلات شامل ہیں جبکہ الخدمت فائونڈیشن کو پانی صاف کرنیوالے7پلانٹس کی تعمیر کیلیے امداد فراہم کی گئی جس کی لاگت 90 ہزار امریکی ڈالر سے زائد ہے۔
Load Next Story