اسلام آباد اور پنڈی میں چینی کا بحران، انتظامیہ کا دکانداروں کیخلاف ایکشن جاری
فوٹو: فائل
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں چینی بحران جاری ہے آج بھی کوئی حل نا نکل سکا ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے جرمانے شروع کر دیے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے چینی کی ایکس شوگر ملز 165 روپے کلو قیمت مقرر کرنے سے شروع ہونے والا چینی بحران مسلسل جاری ہے، ہول سیل ڈیلرز۔بروکرز نے شوگر ملز سے چینی خریدنا مکمل بند کر رکھی ہےْ
ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر ملز سرکاری قیمت 165 روپے کلو پر چینی دینگے تو خریدیں گے وگرنہ چینی خریداری بند رہے گی حکومت اپنی قیمت پر عملدرآمد کروائے۔
شوگر ملز، ڈیلرز ، بروکرز اور کریانہ مرچنٹس جھگڑے میں عوام پسنے لگے ہیں۔ شوگر ڈیلرز اور بروکرز کا کہنا ہے چینی ایکس شوگر ملز سرکاری قیمت 165 روپے کلو ہے ملز 176 روپے فروخت کرتی ہیں سرکاری قیمت پر مزید 11 روپے فی کلو زائد قیمت نہیں دیں گے۔
دوسری طرف چینی بحران و قیمت پر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ حکم پر مجسٹریٹس نے آپریشن کرتے ہوئے 19 دکانیں سیل کر دیں اور مجموعی 31 دکانداروں کو 20, 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق جن دکانداروں کے پاس چینی موجود نہیں تھی انتظامیہ کی جانب سے اُن پر بھی 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ کا کہنا ہے ہمیں سرکاری قیمت 165 روپے کلو چینی دلوائیں 173 روپے پرچون فروخت کے لئے تیار ہیں۔
ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا موقف ہے کہ انتظامیہ مجسٹریٹس چینی سرکاری قیمت 173 روپے کلو پر فروخت عملدرآمد کے پابند ہے، اگر قیمت اور طریقہ کار پر اختلاف ہے تو حکومت پاس جائیں، گرانی مہنگی چینی کسی صورت کسی کو بھی فروخت نہیں کرنے دینگے جبکہ اس جھگڑے باعث اوپن مارکیٹ میں چینی مسلسل 200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔