عالمی جونیئر چیمپئن شپ: مصر کے محمد ذکریا اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

17 سالہ محمد ذکریا نے کسی دقت کے بغیر ماروان اسل کو 5-11، 3-11 اور4-11 سے شکست دی

عالمی جونیئر چیمپئن مصر کے محمد ذکریا نے ہم وطن ماروان اسل کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ مصر ہی کی امینہ عرفی نے اپنی ہم وطن نادیہ الہمامی کو مات دے کر مسلسل چوتھی مرتبہ عالمی ویمن جونیئر ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہرنیوقاہرہ میں منعقدہ عالمی انڈر 19 چیمپئن شپ میں میزبان کھلاڑیوں کے درمیان مینز اور ویمن کے فائنل یکطرفہ ثابت ہوئے۔

مینز ایونٹ میں 17 سالہ عالمی نمبر14 محمد ذکریا نے کسی دقت کے بغیر سیڈ 3 ماروان کو ہرادیا۔ ذکریا نے 5-11، 3-11 اور4-11 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب 18 سالہ عالمی نمبر5امینہ عارفی نے بھی سیڈ3 نادین کے خلاف ویمن ایونٹ کے فائنل میں 7۔11، 5-11 اور 5-11 کی آسان فتح پائی اورمسلسل چوتھی مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں۔

نادین نے سیمی فائنل میں سیڈ 2 بھارت کی اناہت سنگھ کو اپ سیڈ شکست دی تھی۔

دوسری جانب عالمی جونیر ٹیم چیمپئن شپ اتوارسے شروع ہو رہی ہے۔ گروپ ڈی میں شامل پاکستان افتتاحی روز برازیل کے بعد کویت سے مقابلہ کرے گا۔

پیر کو پاکستان تیسرا اور آخری گروپ میچ فرانس سے کھیلے گا۔ پاکستان جونیئر ٹیم میں عبداللہ نواز، انس علی شاہ بخاری، محمد عمیر آصف اورعبیداللہ شامل ہیں، راوعاطف کامران منیجراور فراز محمد کوچ کی زمہ داری ادا کررہے ہیں۔

Load Next Story