لاہور: نشے کیلیے پیسے نہ ملنے پر 40 سالہ شخص کا گلے پر ڈور پھرنے کا جھوٹا ڈرامہ

بہن بھائیوں سے پیسے نہ ملنے پر چالیس سالہ عمیر نے اپنی گردن پر بلیڈ سے کٹ لگائے

فوٹو فائل

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نشے کے عادی شخص نے گھر والوں اور دوستوں کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر اپنی گردن پر بلیڈ سے کٹ مار لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں 40 سالہ عمیر جمیل کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ 

پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع ہوئی تو سارے ڈرامے کا بھانڈا ہی پھوٹ گیا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ عمیر جمیل نشے کا عادی تھا اور اپنے بہن بھائیوں سے پیسے مانگتا تھا، جس نے پیسے نہ ملنے پر زخمی عمیر نے اپنے دوست اکبر کے گھر ہربنس پورہ میں بلیڈ سے اپنے گلے پر کٹ لگائے۔

ایس ایچ او ہربنس پورہ نے بتایا کہ زخمی عمیر نے پیسے نہ ملنے پر ڈور پھرنے کا جھوٹا ڈرامہ رچایا تاہم زخمی طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ زخمی عمیر کو ڈور پھرنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے کہا کہ مزید کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 

Load Next Story