طلبہ احتجاج سے متاثرہ علاقوں کی صفائی کیلیے نکل آئے
اسلام آباد، لاہور،کراچی میںخصوصی مہم،پاکستان کااصل چہرہ دکھاناچاہتے ہیں،طلبہ
اسلام آباد، لاہور،کراچی میںخصوصی مہم،پاکستان کااصل چہرہ دکھاناچاہتے ہیں،طلبہ۔ فوٹو: آن لائن
گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج کے دوران اسلام آباد کے ریڈ زون میں جلائو گھیرائو اورتوڑ پھوڑ کے بعد طلبا نے خود ہی قدم بڑھاتے ہوئے صفائی مہم شروع کر دی ۔
اتوار کی چھٹی کے باوجود طلبہ کی بڑی تعداد مظاہروں کے دوران جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی اشیاء کو سمیٹنے اور ان کی بحالی کیلیے میدان میں اتر آئی۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور عوام کیطرف سے دنیا کو تصویر کا دوسرا رخ بھی دکھانا چاہتے ہیں،احتجاج پر امن ہونا چاہیے، اپنی املاک جلا کر کچھ نہیں ملے گا، ہم اپنے اعمال سے دنیاکو بتائیں کہ اسلام امن پسند مذہب ہے، طلباء نے کچرا اٹھایا اور جلنے والی پولیس چوکیوں پر رنگ و روغن بھی کیا۔
لاہور میں بھی طلبہ نے پاکستان کاسوفٹ امیج اجاگر کرنے کیلیے مظاہروں میں توڑ پھوڑ کے بعد سڑکوں کی صفائی کی۔ کراچی میں بھی طلبہ نے متاثرہ علاقے میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں حصہ لیا۔ آئی این پی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہونیوالے احتجاج کے دوران مظاہرین نے 4ہزار سے زائد پودوں اور درختوں کو شدید نقصان پہنچا یا ، شاہراہ کشمیر ' راولپنڈی مری شاہراہ اور جناح ایونیو پر لگے بیشتر خوبصورت پودے مظاہرین کے غم و غصے کی نذر ہوگئے۔