امام نے ترکیہ کی تاریخی مسجد میں آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی؛ ویڈیو وائرل

امام مسجد کی حاضر دماغی نے مسجد میں بڑے سانحہ سے بچالیا

ترکیہ کی تاریخی مسجد ’’آیا صوفیہ‘‘ میں نماز مغرب کے بعد ایک بدبخت نے آگ لگانے کی کوشش کی جسے گرفتار کرلیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے نماز کے بعد مسجد میں داخل ہو کر "رحل" کے نیچے کچھ اوراق چھپائے اور اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

اس سے پہلے کے کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا، امام مسجد نے فوری طور پر صورت حال کو سنبھالا اور اوراق میں لگی آگ کو بجھا دیا۔

امام مسجد نے نہ صرف آگ بجھائی بلکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی فوری پر مطلع کیا جس کے باعث ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی۔ 

Load Next Story