بھارت؛ کلاؤڈ برسٹ میں متعدد فوجی بہہ گئے، ہلاکتیں اور تباہی؛ ہولناک ویڈیو

سیلابی ریلے نے بھارت میں گاؤں کے گاؤں اجاڑ دیئے

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچا دی جس میں متعدد فوجی بھی بہہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے اتراکش ضلع میں شدید موسمیاتی صورتحال کے باعث ایک تباہ کن کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) پیش آیا۔

جس کےنتیجے میں نہایت طاقتور اور بڑا سیلابی ریلہ پیدا ہوا جس نے بہت سی بستیاں اجاڑ کر رکھ دی۔ سیلابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

سیلابی ریلے میں بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیلی پیڈ بھی بہہ گیا جس میں متعدد فوجی بھی بہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ 

Load Next Story