وقت آگیا، نااہل مودی اب اپنی ناکامی تسلیم کرکے اقتدار چھوڑ دیں؛ راہول گاندھی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے

امریکی دباؤ پر پاکستان سے جنگ بندی کرنے اور رافیل طیاروں کی تباہی پر سچ بولیں؛ راہول کا مودی سے مطالبہ

راہول گاندھی نے مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد اب وقت ہے کہ مودی اقتدار چھوڑ دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد کیے گئے 50 فیصد اضافی ٹیرف کو بھارت کے لیے شرمندگی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو کمزور اور ناکام حکمران قرار دیا ہے۔

راہول نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت کی کمزوری کی وجہ سے بھارت کو سخت اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ مودی اقتدار چھوڑ کر عوام کو نئی قیادت دیں۔

Load Next Story