جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف رٹ دائر

کوئی افسریاجوان60سال کے بعدآرمی یونیفارم میں نہیں رہ سکتا،درخواست گزار

کوئی افسریاجوان60سال کے بعدآرمی یونیفارم میں نہیں رہ سکتا،درخواست گزار. فوٹو: فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے جس کی سماعت آج (پیر کو) ہو گی۔


درخواست کرنل (ر) انعام ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی ہے،درخواست گزار نے آرمی چیف و دیگرکو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ موجودہ آرمی چیف کے عہدے کی مدت ملازمت 29 نومبر2010کو ختم ہونا تھی تاہم ریٹائرمنٹ سے صرف دو دن قبل کوئی وجہ بتائے بغیر ان کی مدت ملازمت میں تین برس کی توسیع کر دی گئی جو آرمی ایکٹ کی سراسر خلاف ورزی ہے آرمی ایکٹ میں ایسی کوئی گنجائش نہیں اور کوئی بھی افسر یا جوان 60برس کے بعد آرمی یونیفارم میں رہ کرکام نہیں کرسکتا۔
Load Next Story