پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری

ای سی سی اجلاس میں سرکاری انگلش چینل کی اپ گریڈیشن کے لیے پیش کردہ سمری بھی منظور کی گئی

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا اور اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

کمیٹی نے وزارت صنعت اور پیداوار کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اجازت دی، اجلاس میں سرکاری انگلش چینل کی اپ گریڈیشن کے لیے پیش کردہ سمری بھی منظور کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے 2.82 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی، اس کے علاوہ چمڑے کی درآمد و برآمد کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید برآں وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے لیے بھی ایک ضمنی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی جو ماحولیاتی منصوبوں کی حمایت کے لیے مختص کی جائے گی۔

Load Next Story