شوبز ستاروں نے بھی جشنِ یوم آزادی جوش و جذبے کیساتھ منایا؛ تصویری جھلکیاں

شوبز فنکاروں نے قومی پرچم لہرایا، ہرے او سفید رنگ کے لباس پہنے

78ویں یومِ آزادی پر پاکستانی فنکاروں کا وطن سے محبت کا اظہار

یومِ آزادی کے موقع پر جہاں عوام پاک سرزمین سے اپنی محبت کے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

شوبز شخصیات نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سبز و سفید رنگوں میں ملبوس، ہاتھوں میں پرچم تھامے، اپنے وطن سے وفاداری اور بہتری کی امید کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

شوبز ستارے پاکستان کے بہتر مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے دکھائی دیے۔

کچھ اداکاروں نے اپنی تصاویر کے ساتھ قوم کو اتحاد، ایثار اور جدوجہد کا پیغام دیا۔

موسیقاروں اور گلوکاروں نے حب الوطنی کے گیت شیئر کیے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

کئی فنکاروں نے اپنے ویڈیوز میں اس بات پر زور دیا کہ آزادی محض آتش بازی یا نغموں کا دن نہیں، بلکہ یہ دن ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔

شوبز فنکاروں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہمیں  ایک ایسا پاکستان بنانے کی جدوجہد کرنی ہے جس میں انصاف، مساوات، اور امن ہو۔

 

Load Next Story