کراچی، مائی کلاچی میں ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، ڈمپر نے ٹکر ماری، ورثاء

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بلال اور مہر کے ناموں سے ہوئی ہے

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ایم ٹی خان روڈ، مائی کلاچی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بلال اور مہر کے ناموں سے ہوئی ہے، جو اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے۔

لواحقین کے مطابق دونوں میاں بیوی سی ویو سے واپس آ رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی۔

Load Next Story