بھارت کا شبمن گل کو ٹی 20 ٹیم کا بھی کپتان بنانے پر غور
شبمن گل کو روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ میں قیادت سونپی گئی تھی
کراچی:
بھارتی سلیکٹرز شبمن گل کو ٹی 20 ٹیم کا بھی کپتان بنانے پر غور کرنے لگے۔
شبمن گل کو روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ میں قیادت سونپی گئی، ٹیم نے انگلینڈ میں سیریز 2-2 سے برابر کرلی۔
بھارتی بیٹر کی قائدانہ صلاحیتوں سے سلیکٹرز کافی متاثر دکھائی دے رہے ہیں، اس وجہ سے وہ انھیں ٹی 20 ٹیم میں واپس لانے کا سوچ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، شبمن گل کو آئندہ ماہ یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کے لیے کپتان بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔