لاہور قلندرز کے جہلم میں کرکٹ ٹرائلز، ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا 

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی موجودگی میں ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے اپنا ٹیلنٹ پیش کیا

اسلام آباد:

وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کی دعوت پر پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے جہلم میں کرکٹ ٹرائلز کا کامیاب انعقاد کیا۔

اس ایونٹ میں بین الاقوامی کرکٹر حارث رؤف کی موجودگی میں ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے اپنا ٹیلنٹ پیش کیا۔

اس موقع پر امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور، نیٹلی بیکر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں اور ٹرائلز میں شریک نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

بلال اظہر کیانی نے اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، ثمین رانا، حارث رؤف اور نیٹلی بیکر کا جہلم آنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹرائلز کا مقصد جہلم کے نوجوانوں کے کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے لاہور قلندرز کی جانب سے جہلم میں ایک ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام کے منصوبے کا بھی خیرمقدم کیا، جس سے علاقے میں کرکٹ کی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔

Load Next Story