صحافی خاور حسین کے والدین کراچی پہنچ گئے، والد نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا

بیٹا بہت دلیر انسان تھا، وہ خود کو گولی نہیں مار سکتا، یہ قتل ہے، والد کا بیان

کراچی:

سانگھڑ میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے صحافی خاور حسین کے اہل خانہ پیر کی صبح امریکا سے کراچی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خاور حسین کے بھائی، والد اور والدہ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے، جہاں سے وہ براستہ حیدر آباد  سانگھڑ پہنچے۔ اس موقع پر خاور حسین کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا بہت دلیر  انسان تھا ، وہ خود اپنے آپ کو گولی نہیں مار سکتا، یہ قتل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی تنازع یا جھگڑا نہیں تھا ۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے خاور حسین کے قتل یا خودکشی کے بارے میں مکمل تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے، جس میں ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی عرفان بلوچ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سانگھڑ عابد بلوچ بھی شامل ہیں ۔

Load Next Story