انگلش اسپنر شعیب بشیر کا نیتھن لائن کی تنقید پر ردعمل

میں وہی کرتا ہوں جس پر میرا اور میرے اردگرد والوں کا بھروسہ ہے، شعیب بشیر

ایشیز سیریز سے قبل آسٹریلوی اور انگلش پلیئرز کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن کی جانب سے تنقید کیے جانے پر انگلینڈ کے پاکستانی نژاد آف اسپنر شعیب بشیر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے اور یہ بالکل ٹھیک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وہی کرتا ہوں جس پر میرا اور میرے اردگرد والوں کا بھروسہ ہے، میں بیرونی باتوں پرتوجہ نہیں دیتا۔

انہوں نے نیتھن لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کو اپنے بچپن سے کھیلتے دیکھا ہے تاہم اب تک ان سے ملا نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ کینگرو اسپنر نیتھن لائن نے شعیب بشیر سے متعلق کہا تھا کہ وہ بس ٹھیک بولر ہیں جبکہ جیک لیچ بہترین اسپن بولر ہیں۔

Load Next Story