5 اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد، پنڈی، اٹک، مری اورہری پورکے ڈپٹی کمشنرزکو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت،راولپنڈی سمیت 5اضلاع کوسیف زون بنانے کیلیے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلیے انکا ڈیٹا مرتب کرنے ،موبائل سم کا اجرا روکنے اور  لین دین یا جائیدادکی خرید وفروخت کیلیے اسٹامپ پیپرزکی فروخت پر پابندی لگانے کافیصلہ کرلیا گیا۔

اسلام آباد،راولپنڈی، اٹک،مری اور ہری پورکے ڈپٹی کمشنرزکوخصوصی ٹاسک سونپ دیے گئے ۔چیف کمشنراسلام آباد محمد علی رندھاواکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف کمشنر نے ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیمستقبل میں دوبارہ آبادکاری کو روکنے کیلئے پلان تشکیل دیا جائے،ان  کا ڈیٹا  تیار کیا جائے جس میں  رہائشی پتے اور دیگر تفصیلات درج ہوں۔

5 اضلاع کوسیف زون بنانے کیلئے ایف آئی اے،نادرا کے ساتھ  ڈیٹا شئیرنگ ہو گی۔گھروں اور ہوٹلوں میں غیرملکی کرایہ داروں کے طور پر رجسٹر نہ ہونے والے افراد کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، غیر ملکی افراد ویلڈ ویزے (اجازت نامہ) کے ساتھ قیام کرسکیں گے بصورت دیگر کارروائی ہوگی۔

Load Next Story