سابق کپتان محمد حفیظ کی پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تنقید
سابق کپتان محمد حفیظ نے کیٹیگری اے میں کسی کھلاڑی کو شامل نہ کیے جانے پر حیرت کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محمد حفیظ نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو ڈی کیٹیگری میں رکھے جانے پر پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے ٹیسٹ میچز اور سیریز میں فتح دلوانے والے اہم کھلاڑیوں ساجد خان، نعمان علی اور سعود شکیل کو سی کیٹیگری میں رکھے جانے پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔
محمد حفیظ نے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی اہمیت میں کمی کو اس ڈاؤن فال کی بڑی وجہ قرار دیا۔
No A category player in Pakistan cricket 🙏🤯. Test captain in D category 🤯😇. Test match & series winners like Sajid khan,Noman Ali & Saud Shakeel are in C category 😇😇😇. Less importance to test cricket & 1st class cricket is the biggest reason of recent downfall. pic.twitter.com/ccqnpamyDY
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) August 19, 2025
واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا تاہم حیرت انگیز طور پر کوئی بھی کھلاڑی ای کیٹیگری میں جگہ نہ بناسکا۔