پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پرافٹ ٹیکنگ سے آج بازار حصص میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے جب کہ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 543 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 50 ہزار 314 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں انڈیکس بتدریج 797، 838، 1089، 1118، 1219 اور 1356 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 50 ہزار 837 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
بازار حصص میں آج پرافٹ ٹیکنگ سے کاروبار میں اتار چڑھاو کا رحجان جاری ہے۔