کراچی میں بارش سے تباہی؛ حنا بیات حکومت، میئر اور گورنر پر برس پڑیں

کراچی میں دہائیوں سے حکومت کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے

کراچی میں دہائیوں سے حکومت کرنے والے ہمدردیاں کرنے آ رہے ہیں

معروف اداکارہ اور میزبان حنا خواجہ بیات نے کراچی میں بارش سے ہونے والی تباہی پر دہائیوں سے حکومت کرنے والی جماعت، میئر مرتضیٰ وہاب اور گورنر کامران ٹیسوری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ادکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ نہایت غصے اور جذباتی انداز میں کراچی کو نوحہ پڑھتی نظر آئیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک بارش نے ثابت کردیا کہ عذاب صرف آسمان سے نہیں برستا بلکہ زمین پر کچھ لوگ اس کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔

حنا بیات نے کہا کہ وہ سب بے حس اور نااہل لوگ جو کئی دہائیوں سے کراچی پر حکمرانی کر رہے ہیں، یہ بھول گئے ہیں ان کا منصب خدمت کرنا ہے۔

ادکارہ نے یاد دلایا کہ کراچی آپ کو 70 فیصد سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اور ملک کی ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتا ہے وہاں ایسی سڑکیں بھی نہیں بنائیں جہاں گڑھے نہ ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پانی کے نکاسی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ہر جگہ پانی ہے لیکن پینے کا نہیں ہے کیوں کہ اس کے لیے ٹینکر مافیا نے اپنی کمائی کرنی ہوتی ہے۔

ادکارہ نے کہا کہ یہ کرپٹ سسٹم ایسا ہے کہ آپ کسی ٹھیلے کو تو ہٹا دیتے ہیں مگر اس کی جگہ بڑی بڑی بلڈنگز غیرقانونی طور پر بنادیتے ہیں۔ نالے بند کردیتے ہیں گٹر بند کردیتے ہیں۔

ادکارہ نے میئر اور گورنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پہلے کام کرنا چاہیے تھا، اب ہمدردیاں مت جتائیں آپ کے گھر نہ کوئی کرنٹ لگنے سے مرا، نہ آُپ کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

انھوں نے مزید کہا کہ نہ تو آپ کی گاڑی خراب ہوئی، نہ موٹر سائیکل بہہ گئی اور نہ کاروبار تباہ ہوا۔ اس لیے آپ لوگ سکون سے بیٹھے ہیں۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ اب آکر ہمدردیاں جتا رہے ہیں۔ نہیں چاہیے ہمدردی، جواب چاہیے احتساب چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کراچی شہر کو اب سندھ کی طرح بنا دیا ہے کہ بھوک و افلاس میں رہو، غربت میں رہو، تکلیف میں رہو مگر آواز نہ اُٹھا سکو لیکن احتساب کا وقت آگیا ہے۔

 

Load Next Story