کراچی؛ گاڑی پر فائرنگ سے شدید زخمی شخص 7روز بعد دوران علاج دم توڑ گیا
سچل کے علاقے اسکیم 33 میں 14 اگست کو گاڑی پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شخص 7 روز تک موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست کی صبح سچل تھانے کے علاقے اسکیم 33 میں واقع ڈاؤ اسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ارسلان احمد ولد احسان اللہ سول ٹراما سینٹر میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
مقتول 2 بچوں کا باپ تھا اور نارتھ کراچی کا رہائشی تھا، آبائی تعلق حیدرآباد سے تھا۔
ایس ایچ او سچل امین کھوسو کے مطابق مقتول جان جاپان موٹرز پر کام کرتا تھا۔ ساتھ موجود ڈرائیور کے مطابق موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔
واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔