ممبئی کی تباہ کن بارش میں امیتابھ بچن کا 200 کروڑ کا بنگلہ بھی ڈوب گیا
ممبئی کی بارش میں ڈوبا امیتابھ بچن کا پُرتعیش بنگلہ ’پرتیکشا‘ – سوشل میڈیا ویڈیو وائرل
ممبئی کی موسلا دھار بارش نے جہاں پورے شہر کو جھیل میں بدل دیا وہیں بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن کا لگژری بنگلہ بھی لپیٹ میں آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 24 گھنٹوں میں 300 ملی میٹر بارش نے معمولات زندگی تہس نہس کرکے رکھ دی۔
یہ شہر بھارتی فلم انڈسٹری کا مسکن اور معروف فنکاروں کا قیام گاہ بھی ہے۔ ممبئی کے یہ پُرتعیش علاقے بھی بارش کی زد میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے مداحوں کو چونکا دیا، جہاں جوہو کی گلیوں میں پانی ٹخنوں تک جمع ہے اور امیتابھ بچن کے بنگلے کا دروازہ کھولتے ہی ’’سمندر‘‘ کا منظر سامنے آتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کا 200 کروڑ کا خوابوں جیسا بنگلہ ’پرتیکشا‘ بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔
#AmitabhBachchan #MumbaiRains #viralvideo pic.twitter.com/ilP1ddf5bA
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوہو کی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے اور امیتابھ بچن کے بنگلے کا مین گیٹ کھولتے ہی اندر بھی پانی ہی پانی نظر آتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ چاہے کروڑوں کے مالک ہوں یا عام شہری، ممبئی کی بارش نے سب کو پریشان کرکے رکھا ہے۔
کسی نے کمنٹ کیا کہ یہ بارش بھی کیا چیز ہے… نہ امبانی بچ سکے نہ بچن! تو کسی نے تبصرہ کیا کہ پرتیکشا کے دروازے پر اب پانی کا راج ہے۔
ایک اور صارف نے یہ دلچسپ تبصرہ کیا کہ یہ بارش نہیں ممبئی کی فلمی کہانی لگ رہی ہے۔
ممبئی میں ہونے والی بارشوں میں اب تک 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعد بارش سے رواں ماہ ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی۔