9 مئی کے مقدمات میں علیمہ خان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا
ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس حکام
لاہور:
9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق شاہ ریز عظیم 9 مئی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے واضح کیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔