ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
کوریا میں ہونے والی ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کو کانسی کا تمغہ مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یاسر سلطان نے 77.43 میٹر جیولین پھینک کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Pakistan's Javelin Thrower Yasir Sultan wins bronze at the Asian Throwing Championship with a throw of 77.43m 🇵🇰🥉🥇🎉#Javelin #YasirSultan #sports #ptvsports pic.twitter.com/ZeWRe2snJ3
— PTV Sports (@PTVSp0rts) August 22, 2025
گزشتہ برس اسی چیمپئن شپ میں یاسرسلطان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ تاہم اس بار وہ اپنی پرفارمنس کو برقرار نہ رکھ سکے۔
سری لنکا کے تھرور 82.05 میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنےمیں کامیاب رہے۔ جاپانی تھرور نے 78.60 میٹر کےساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔
اضح رہے کہ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا نےحصہ نہیں لیا۔