کراچی ایئرپورٹ: سعودیہ جانے کی کوشش میں گرفتار قتل کا ملزم ایف آئی اے کی حراست سے فرار

ایف آئی اے کی خاتون شفٹ انچارج اور ہیڈ کانسٹیبل معطل، ملزم عبدالصمد پر خیرپور میں قتل کا مقدمہ درج ہے

کراچی:

مسافروں کے کراچی ایئرپورٹ پر بے تحاشا رش اور ایف آئی اے اہل کاروں کی مبینہ لاپروائی کے سبب قتل کا ملزم ایف آئی اے امیگریشن کی حراست سے فرار ہوگیا، خاتون شفٹ انچارج اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 12 اگست کو فرار ہوئے عبد الصمد نامی مسافر کے خلاف خیرپور میں قتل کا مقدمہ درج تھا، امیگریشن کی مینول لسٹ میں شامل ملزم کو سعودیہ جانے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق رات کی شفٹ میں مسافروں کے بے حد رش کا فائدہ اٹھا کر ملزم فرا ہوا، ہتھکڑی کے ساتھ باہر جاتے مسافر کو دیگر اداروں نے بھی چیک نہیں کیا، معطل ایف آئی اے افسر اور اہلکار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون شفٹ انچارج، ایک ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کرکے زونل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Load Next Story