عالمی منظر نامہ کتنا ہی بدل جائے پاک چین دوستی ہمیشہ سے مستحکم اور مضبوط ہے؛ چین

پاک چین تعلقات صرف سرکاری سطح تک محدود نہیں، یہ عوام کے دلوں میں رچ بس گئے ہیں

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ قیادت سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی

چین نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ عالمی سیاست اور بدلتے منظرنامے کے باوجود پاکستان اور چین کی دوستی اٹل اور ناقابلِ شکست رہی ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان قابلِ بھروسہ شراکت دار اور مشکل وقت کا سب سے بڑا حامی رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات صرف سرکاری سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ عوام کے دلوں میں گہرے جذبے کے طور پر رچ بس گئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ بیان حال ہی میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی کے پاکستان کے دورے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Load Next Story