کراچی: صوابی ٹاؤن میں پہاڑ کا ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں  بحق

متوفی کی شناخت 48 سالہ امجد کے نام سے کی گئی

(فوٹو: فائل)

سکھن کے علاقے لانڈھی ریڑھی گوٹھ صوابی ٹاؤن کے قریب پہاڑ کا ملبہ گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کار تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران سفر جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 48 سالہ امجد کے نام سے کی گئی۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Load Next Story