کراچی: ڈاکوؤں کی مزاحمت پر پولیس اہلکار

پولیس اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل 48 سالہ فرودس ملک کے نام سے کی گئی

(فوٹو: فائل)

سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا جبکہ لیاقت آباد فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

سائٹ بی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ پولیس اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل 48 سالہ فرودس ملک کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔ جس وقت واردات ہوئی پولیس اہلکار سادہ لباس میں ملبوس تھا۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا، لیاقت آباد پوسٹ آفس کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ صدف نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او سپر مارکیٹ عدنان بخاری نے بتایا کہ واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آیا ہے جس میں خاتون کی ٹانگ پر چھرے لگے تھے۔تاہم، خاتون کی جانب سے قانونی کارروائی سے گریز کیا گیا ہے۔

Load Next Story