لاہور: بچیوں کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور رنگے ہاتھوں گرفتار
(فوٹو : فائل)
گڑھی شاہو پولیس نے بچیوں کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق رکشہ ڈرائیور 8 سالہ حرا اور 7 سالہ آیت کے ساتھ محلے میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ملزم فرخ شہزاد روزانہ گلی میں آکر بچیوں کو گندے اشارے کرتا اور اپنے پاس بلاتا تھا، ملزم نے 8 سالہ حرا کا ہاتھ پکڑ کر رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر بچیوں نے شور مچا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محلے داروں نے رکشہ ڈرائیور کو نازیبا حرکات کرتے دیکھ کر فوراً قابو میں کرلیا اور 15 پر فون کرکے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی۔
ملزم کے خلاف بچیوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔