دبئی پریکٹس میچ، سلمان آغا الیون نے صائم ایوب الیون کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

اسپنر ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

DUBAI:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری دوسرے پریکٹس میچ میں سلمان آغا الیون نے صائم ایوب الیون کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ میں صائم ایوب الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 136 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 23 گیندوں پر 41 اور فخر زمان 27 گیندوں پر 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سلمان آغا الیون کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں سلمان آغا الیون نے جارحانہ انداز اپنایا۔ حسن نواز نے 19 گیندوں پر 42 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جب کہ کپتان سلمان علی آغا نے 23 گیندوں پر 30 رنز جوڑے۔ محمد حارث 18 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

صائم ایوب الیون کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی، اگلا پریکٹس سیشن آئندہ روز شیڈول ہے۔

Load Next Story