کراچی؛ گھر کی دہلیز پر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آ گئی
شہری اپنی اہلیہ کے ساتھ بچے کو اسکول چھوڑ کر واپس آئے تو ملزمان نے موبائل فونز اور نقدی چھین لی
کراچی:
ملیررفاہِ عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔
منگل کی صبح الفلاح تھانے کے علاقے ملیررفاہ عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
ملزمان واردات کے بعد اطمینان سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بھی واضح ہیں۔ متاثرہ شہری کی جانب واردات کی اطلاع الفلاح پولیس کو کردی گئی۔