پنجاب میں غیر قانونی شکار پر 24 ملزمان کا چالان

خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں کامیاب کارروائیاں، غیرقانونی شکاریوں پر جرمانے

لاہور:

بٹیر کی ناجائز نیٹنگ، تیتر، طوطوں اور جنگلی سور کے غیر قانونی شکار پر 24 ملزمان کا چالان کردیا گیا۔

ترجمان وائلڈ لائف رینجر کے مطابق ملزمان سے 23 نیٹنگ گیئرز، 6 بٹیر، 5 تیتر اور 4 طوطے برآمد کرلیے گئے، سات شکاریوں پر ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

حافظ آباد میں ناجائز شکار پر 40 ہزار جبکہ وہاڑی میں طوطوں کی ناجائز تجارت پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا، طوطوں کو چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں پرندوں کے غیرقانونی شکار پر سات سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا

خانیوال سے 3 نیٹنگ گیئرز اور 6 زندہ بٹیر برآمد کیے گئے، سرگودھا ریجن میں 6 نیٹنگ گیئرز برآمد کرکے 6 شکاریوں کا چالان کیا گیا۔

ڈی جی خان ریجن سے 11 نیٹنگ گیئرز برآمد، 11 ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بہاولپور میں بٹیر کے ناجائز شکار پر 55 ہزار جرمانہ، مریدکے میں جنگلی سور کے غیرقانونی شکار پر 2 شکاریوں کو ایک لاکھ 20 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

Load Next Story