کراچی سمیت ملک بھر میں مزید 4 بچے پولیو کا شکار
پولیو سے متاثر 5ماہ کاعمیر نارتھ کراچی کا رہائشی اور تعلق شمالی علاقے سے ہے،بچے کو حفاظتی خوراک نہیں پلائی گئی
امسال ملک بھرمیں متاثرہ بچوں کی تعداد108ہوگئی،3 روزہ انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری۔ فوٹو: فائل
کراچی سمیت ملک بھر میں مزید 4 بچوں کے پولیو وائرس سے معذور ہونے کی تصدیق کردی گئی،کراچی میں پولیو وائرس ون سے متاثرہ ہونے والے بچے کی عمر5 ماہ بتائی گئی ہے۔
نارتھ کراچی میں پولیو کیس6 سال بعد رپورٹ ہوا ہے، شہر میںامسال 10جبکہ ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 108ہوگئی،محکمہ صحت نے کراچی میں3 روزہ انسداد پولیو مہم 18اگست سے شروع کرے گا، تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی کا رہائشی 5 ماہ کے عمیر ولد فہیم میں گزشتہ روز پولیووائرس ون کی تصدیق کردی گئی یہ تصدیق محکمہ صحت نے کی ہے، بتایا گیا ہے متاثرہ بچے کا تعلق شمالی علاقہ جات ہے جس کے والدین نے بچے کو پولیو وائرس سے بچاؤکی خوراک نہیں پلائی تھی،کراچی میں مزید ایک اور پولیو کیس کی تصدیق کے بعد امسال متاثرہ بچوںکی تعداد 9 جبکہ سندھ میں 10 ہوگئی۔
جمعرات کو وفاقی وزارت صحت نے کراچی سمیت پشاور، شمالی وزیرستان اور کلرکہار کے رہائشی بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، ای پی آئی کے ذرائع کے مطابق بلدیہ میں ایک، اورنگی ایک، گڈاپ 4، سائٹ ٹاؤن ایک، لانڈھی ایک، نارتھ کراچی ایک اور ایک کیس سانگھڑ میں رپورٹ ہوا ہے اس طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال پولیو کیسزکی تعداد 10ہوگئی ہے، جبکہ بلوچستان ایک، پنجاب ایک، فاٹا77، کے پی کے19 سمیت دیگرکیسوں کی مجموعی تعداد108 ہوگئی ہے۔
ادھر ای پی آئی کے صوبائی منیجر ڈاکٹر مظہر خمیسانی اور ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجازکے مطابق کراچی میں 18اگست سے 3 روزہ انسداد پولیومہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پولیو رضاکاروں کی ٹیمیں گھر گھر جار کر بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی خوراک پلائیں گی اس سلسلے میں حکومت نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔