ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعدایک تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہوگیا
فوٹو: فائل
کراچی:
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعدایک تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح10 گرام سونا 772روپے اضافے سے 3 لاکھ 9ہزار 242 روپے پر جا پہنچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں9ڈالر بڑھ کرفی اونس سونا 3380 ڈالر کا ہوگیا۔