غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی منظوری کے لیے فیس میں سو فیصد اضافہ

یونیفارم پروسیسنگ فیس پانچ ہزار ڈالر کے بجائے 10 ہزار امریکی ڈالر وصول کی جائے گی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی منظوری کے لیے فیس میں سو فیصد اضافہ کر دیا۔ بیرون ملک کے جو کالجز پاکستان میں میڈیکل یا ڈینٹل ڈگری کے لیے پی ایم ڈی سی سے منظور کروانا چاہتے ہیں انہیں اب 5 ہزار امریکی ڈالر کے بجائے 10 ہزار امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

پی ایم ڈی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس 2 جولائی 2025 کو منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب تمام غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں سے یونیفارم پروسیسنگ فیس 10 ہزار امریکی ڈالر وصول کی جائے گی۔اس سے قبل یہ فیس 5 ہزار امریکی ڈالر تھی۔ یعنی فیس میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے یہ نیا فیس ڈھانچہ تمام غیر ملکی اداروں پر لاگو ہوگا جو پی ایم ڈی سی کی جانب سے انڈر گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل پروگرامز کے لیے تسلیم شدہ فہرست میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

تاہم، شمالی امریکا، مغربی یورپ، آسٹریلیا اور چین کے ادارے اس فیصلے سے مستثنیٰ رہیں گے۔

پی ایم ڈی سی نے تمام غیر ملکی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ایکریڈیشن کی درخواستیں نئے فیس ڈھانچے کے مطابق جمع کرائیں اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔

Load Next Story