انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئے

یورو کی قدر2.11 روپے کی کمی سے 330.34 روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت 75 روپے 60 پیسے پر پہنچ گئی

فوٹو: فائل

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر بڑھ گئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرگھٹ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 282.40 روپے پر برقرار رہی  تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر283.90 روپے رہ گیا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق  منگل کو یورو کی قدر2.11 روپے کی کمی سے 330.34 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 1.11روپے کے خسارے سے382.34 روپے رہا۔

اسی طرح سعودی ریال 75.60 روپے اور یو اے ای درہم 77.30روپے پر برقرار رہا۔

Load Next Story