کراچی میں شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا
شہر قائد کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن شوہر نے بیوی کو ذبح کر دیا۔
پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے نورانی بستی میں شوہر اللہ دتہ نے گھر میں استعمال ہونے والی چھری سے بیوی کو ذبح کر دیا۔
پولیس کے مطابق ذبیح کے نتیجے میں خاتون کے گلے پر گہرا زخم آیا تھا اور اُسے شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
پولیس نے موقع سے ملزم شوہر اللہ دتہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق خاتون کی چار بیٹیاں اور تمام شادی شدہ ہیں۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد ذبح کرنے اور قتل کی وجوہات کیلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔