کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
(فوٹو: فائل)
شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کر کے مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈی سی آفس کے قریب گھر میں پیش آیا تھا جبکہ ایس ایچ او ضمیر حسین نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 50 سالہ سجاد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول شرافی گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو کہ جاوید نامی شخص سے ملنے آیا تھا کہ اس دوران ایک نامعلوم ملزم نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔
تاہم، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔