لاہور: دریائے راوی کے نشیبی علاقوں سے رات گئے مزید 17 افراد ریسکیو

 ترجمان ریسکیو کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

لاہور:

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی جانب سے دریائے راوی کے ملحقہ نشیبی علاقوں سے متاثرہ افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق مانگا منڈی کے سیلابی پانی میں پھنسے مزید 11 افراد کو بروقت کارروائی کے دوران باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ریسکیو کیے گئے تمام افراد کا تعلق مانگا منڈی کے گاؤں جھگیاں ملایاواں دیاں سے بتایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے راوی 12 دری سے رسپانڈ کرتے ہوئے مالی پورہ بند روڈ سے بھی 6 افراد کو سیلابی پانی سے باحفاظت ریسکیو کیا جن کا تعلق مالی پورہ بند روڈ سے تھا۔

 ترجمان ریسکیو کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

ترجمان ریسکیو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 ہیلپ لائن پر فوری کال کریں اور اپنی درست لوکیشن لازمی شیئر کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی ممکن ہو سکے۔

 

Load Next Story