مدوشنکا کی ہیٹ ٹرک، سنسنی خیز مقابلے میں زمبابوے کو شکست

سکندر رضا نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔

پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے مدوشنکا کی ہیٹ ٹرک کی بدولت زمبابوے کو سات رنز سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔

پتھم نسانکا 76، جانتھ لیانگے ناقابل شکست 70 اور کمنڈو مینڈس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا نے دو جبکہ شان ولیمز، سکندر رضا، بلیسنگ مزارابانی اور ٹریور گوانڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کو پہلے اوور میں بغیر کھاتہ کھولے دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ بعد ازاں بین کرن (70) اور شان ولیمز (57)نے 118 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔

سکندر رضا نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔ ٹونی منیونگا 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آخری اوور میں زمبابوے کو جیت لے لیے 10 رنز درکار تھے اور پانچ وکٹیں باقی تھیں۔ مدوشنکا نے پہلی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرادیا۔

زمبابوے کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے مدوشنکا نے چار، اسیتھا فرنانڈو نے تین اور کمندو مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story