سہ فریقی سیریز: افغانستان اور یو اے ای کو پہلی فتح کی تلاش
سہ فریقی سیریز میں پاکستان سے اپنے اپنے ابتدائی میچز ہارنے والی ٹیموں افغانستان اور یو اے ای کو پہلی فتح کی تلاش ہے۔ دونوں ٹیموں کا مقابلہ آج ہوگا۔
Hosts UAE take on Afghanistan in match three of the Inverex Solar Energy presents Bank Alfalah T20I Tri-Series 2025.
Action begins at the Sharjah Cricket Stadium at 7pm tonight!
Best wishes for team UAE! 🇦🇪 pic.twitter.com/Nyx14Tb05e— UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) September 1, 2025
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے پھر دوسرے مقابلے میں یو اے ای کو 31 رنز سے زیر کیا تھا۔
اب دونوں ناکام ٹیمیں آپس میں مدمقابل آئیں گی۔ پہلی فتح کے لیے افغان سائیڈ نے اسپنرز سے توقعات وابستہ کر لیں۔ کپتان راشد خان سے بھی آل راؤنڈ کارکردگی کی امیدیں ہیں۔
یو اے ای کا انحصار آصف خان پر ہوگا جنہوں نے پاکستان کیخلاف چھ چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے تھے۔
دونوں ٹیمیں اب تک 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئی ہیں جن میں سے نو افغانستان اور تین یو اے ای نے جیتے ہیں۔