ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالر(پاکستانی روپوں میں 3 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
The biggest-ever prize money pool put forward in ICC Women’s Cricket World Cup history 🏆#CWC25
Details ⬇️https://t.co/oDGTG3zyx6— ICC (@ICC) September 1, 2025
یہ انعامی رقم 2022 کے ویمنز ورلڈکپ ایڈیشن میں پیش کی گئی 3.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے 297 فیصد زیادہ ہے۔
ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4.48 ملین ڈالر (پاکستانی روپوں میں ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد) اور رنر اپ کو 2.24 ملین ڈالر (پاکستانی روپوں میں 63کروڑ روپے سے زائد) ملیں گے۔
پانچویں اور چھٹی پوزیشن والی ٹیموں کو فی کس 7 لاکھ ڈالر، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن والی ٹیموں کو 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔
سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 1.12 ملین ڈالر(پاکستانی روپوں میں 31کروڑ روپے سے زائد) کی انعامی رقم ملے گی۔
Breakdown of a grand prize money pool for #CWC25 🏆
More ➡️ https://t.co/oDGTG3zyx6 pic.twitter.com/OMzeveP3YA— ICC (@ICC) September 1, 2025
آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ مقابلہ بھارت اور سری لنکا کے مشترکہ میزبانی میں 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔