امریکا کی معروف اداکارہ 39 سال کی عمر میں پُر اسرار انداز میں ہلاک
امریکی اداکارہ اور رئیلٹی شو "راک آف لَو" کی سابق امیدوار کیلسے بیٹمین 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
امریکا کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی کیلسے بیٹمین 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
عالمی خبر رساں کے مطابق امریکی اداکارہ کیلسے بیٹمین کے اہلخانہ نے موت کی تصدیق کر دی ہے تاہم موت کی وجہ فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔
39 سالہ کیلسے بیٹمین کا تعلق امریکی ریاست یوٹاہ سے تھا اور انھوں نے 2009 میں وی ایچ ون (VH1) کے مشہور رئیلٹی شو راک آف لَو کے تیسرے اور آخری سیزن میں حصہ لیا تھا۔
اُس شو میں کیلسے بیٹمین آخری 9 امیدواروں تک پہنچنے میں کامیاب رہیں تاہم ساتویں قسط میں انہیں مقابلے سے باہر کر دیا گیا اور اسی سیزن کے بعد یہ شو ختم کر دیا گیا تھا۔
اداکارہ کی اچانک موت کی خبر نے ان کے مداحوں اور رئیلٹی شوز کے ناظرین کو افسردہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔