کراچی: موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
زخمی کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے کی گئی
(فوٹو: فائل)
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹانگ پر گولی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بلاک آر عجوہ ہوٹل کے قریب ہوا ہے جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا اس حوالے سے پولیس مضروب کا بیان قلمبند کر رہی ہے۔